پاکستان امریکا کی افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں کی حمایت جاری رکھے گا اور مسئلے کے پر امن حل کیلئے سہولت کار کا کردار نبھاتا رہے گا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ~ The NTS News
The NTS News
hadith (صلی اللہ علیہ وسلم) Software Dastarkhān. دسترخوان. الفاظ کا جادو Stay Connected

Saturday, February 16, 2019

پاکستان امریکا کی افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں کی حمایت جاری رکھے گا اور مسئلے کے پر امن حل کیلئے سہولت کار کا کردار نبھاتا رہے گا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔16فروری(این ٹی ایس نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان اور امریکا کے باہمی رابطوں کی وسعت اور استحکام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارت، توانائی اور کاروباری شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خواہشمند ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق میونخ میں گلوبل سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر امریکی قانون سازوں کے وفد نے وزیر خارجہ سے ملاقات کی،وفد میں 8 سینیٹرز اور 10 کانگریس اراکین شامل تھے۔ امریکی وفد کی قیادت ریپبلکن سینیٹر لنڈ سے گراہم کر رہے تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پاکستان اور امریکا نے ہمیشہ مل کر امن و استحکام کے لئے کاوشیں کی ہیں،دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے کثیر الجہتی پاک امریکا تعلقات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، امریکا کی افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں کی حمایت جاری رکھے گا اور افغان مسئلے کے پر امن حل کیلئے سہولت کار کا کردار نبھاتا رہے گا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں امن افغانستان میں قیام امن سے مشروط ہے۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرپا، سٹریٹجک شراکت داری دونوں ممالک کے یکساں مفاد میں ہے۔ سینیٹر لنڈ سے گراہم نے پاکستان اور امریکا کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے قیام پر زور دیا۔

0 comments: