منصوبے کے حوالے سے تمام ترماحولیاتی ایشوز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجارہاہے، وفاقی وزیر کی سی ای او کوہالہ ہائیڈل پاور پروجیکٹ سے گفتگو
اسلام آباد( این ٹی ایس رپورٹ) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ 1100میگاواٹ کوہالہ ہائیڈل منصوبہ سستی بجلی فراہم کرنے کے حوالے سے بڑا اہم منصوبہ ہے۔ پیر کو سی ای او کوہالہ ہائیڈل پاور پروجیکٹ نے وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور سے ملاقات کی جس میں کوہالہ ہائیڈل پروجیکٹ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی ، وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہاکہ 1100میگاواٹ کوہالہ ہائیڈل منصوبہ سستی بجلی فراہم کرنے کے حوالے سے بڑا اہم منصوبہ ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ حکومت اس منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کررہی ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ منصوبے کے حوالے سے تمام ترماحولیاتی ایشوز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجارہاہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس منصوبے کے حوالے سے کسی قسم کی بھی ماحولیاتی ایشوز کی مکمل جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ منصوبے کے حوالے سے اہل علاقہ کے تمام خدشات کو دور کر کے اعتماد میں لیاجارہاہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ماحول دوست ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر ان کی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ حکومت مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور سہولیات فراہم کرنے کے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
0 comments:
Post a Comment