Hadith ~ The NTS News
The NTS News
hadith (صلی اللہ علیہ وسلم) Software Dastarkhān. دسترخوان. الفاظ کا جادو Stay Connected

Hadith


------------
‏نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو جبرائیل ؑ سے فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ فلاں شخص سے محبت کرتا ہے۔ تم بھی اس سے محبت رکھو، چنانچہ جبرائیل ؑ  بھی اس سے محبت رکھنے لگتے ہیں۔ پھر جبرائیل ؑ تمام اہل آسمان کو پکار دیتے ہیں کہ ‏اللہ تعالیٰ فلاں شخص سے محبت رکھتا ہے۔ اس لیے تم سب لوگ اس سے محبت رکھو، چنانچہ تمام آسمان والے اس سے محبت رکھنے لگتے ہیں۔ اس کے بعد روئے زمین والے بھی اس کو مقبول سمجھتے ہیں۔

(صحیح بخاری،۳۲۰۹)

------------
‏نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

مجھے دوزخ دکھلائی گئی تو اس میں زیادہ تر عورتیں تھیں جو کفر کرتی ہیں۔ کہا گیا یا رسول اللہ ﷺ! کیا وہ اللہ کے ساتھ کفر کرتی ہیں؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خاوند کی ناشکری کرتی ہیں۔ اور احسان کی ناشکری کرتی ہیں۔۔اگر تم عمر بھر ان میں سے کسی کے ساتھ احسان کرتے رہو۔ پھر تمہاری طرف سے کبھی کوئی ان کے خیال میں ناگواری کی بات ہو جائے تو فوراً کہہ اٹھے گی کہ میں نے کبھی بھی تجھ سے کوئی بھلائی نہیں دیکھی۔

 (صحیح بخاری،۲۹)
------------
‏ایک صحابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ ﷺ!

میرے اچھے سلوک کا سب سے زیادہ حقدار کون ہے؟
فرمایا کہ تمہاری ماں ہے۔
پوچھااس کے بعد کون ہے؟ فرمایا کہ تمہاری ماں ہے۔
پھر پوچھا اس کے بعد کون؟ آپ  ﷺنے فرمایا کہ تمہاری ماں ہے۔
انہوں نے پوچھا اس کے بعد کون ہے؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر تمہارا باپ ہے۔

(صحیح بخاری،۵۹۷۱)
------------
‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

“ عورتوں کے بارے میں میری وصیت کا ہمیشہ خیال رکھنا، کیونکہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے۔ پسلی میں بھی سب سے زیادہ ٹیڑھا اوپر کا حصہ ہوتا ہے۔ اگر کوئی شخص اسے بالکل سیدھی کرنے کی کوشش کرے تو انجام کار توڑ کے رہے گا .‏اور اگر اسے وہ یونہی چھوڑ دے گا تو پھر ہمیشہ ٹیڑھی ہی رہ جائے گی۔ پس عورتوں کے بارے میں میری نصیحت مانو، عورتوں سے اچھا سلوک کرو۔“

 (صحیح بخاری، ۳۳۳۱)
------------
‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

 ”اللہ تعالیٰ اس کی طرف قیامت کے دن نظر رحمت نہیں کرے گا جو اپنا کپڑا تکبر و غرور سے زمین پر گھسیٹ کر چلتا ہے۔“

(صحیح بخاری،۵۷۸۳)
------------
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :-

جس نےعشاء جماعت کےساتھ پڑھی گویا اس نےآدھی رات قیام کیا، اور جس نے فجر جماعت کےساتھ پڑھی گویا اس نےساری رات نماز پڑھی ۔
 (صحیح مسلم ٦٥٦)
------------
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺنے فرمایا:

 اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ قاتل کو یہ معلوم نہیں ہوگا کہ وہ کیوں قتل کررہا ہے ، اور نہ مقتول کو یہ معلوم ہوگا کہ اس کو کیوں قتل کیا گیا۔
حدیث نمبر.  47  صحیح مسلم
------------
 ‏نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

رحم کرنے والوں پر رحمن رحم فرماتا ہے۔ تم زمین والوں پر رحم کرو، آسمان والا تم پر رحم کرے گا ۔
 (سنن ابی داؤد،۴۹۴۱)
------------
‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: عورتوں میں اچھی عورت کون سی ہے؟
آپ ص نے فرمایا:

وہ عورت جو اپنےشوہر کو جب وہ اسے دیکھے خوش کر دے،جب وہ کسی کام کا اسے حکم دے تو اسے بجا لائے، اپنی ذات اور اپنےمال کےسلسلے میں شوہر کی مخالفت نہ کرے کہ اسے برا لگے ۔
(نسائی،۳۲۳۹)
------------
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

 ”جب اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کیا تو اپنی کتاب میں اسے لکھا، اس نے اپنی ذات کے متعلق بھی لکھا اور یہ اب بھی عرش پر لکھا ہوا موجود ہے «إن رحمتي تغلب غضبي» کہ ”میری رحمت میرے غضب پر غالب ہے۔“
(صحیح بخاری حدیث نمبر ٧٤٠٤)
------------
 ‏فرمانِ امیر المومنین حضرت عمرِ فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عَنْہ:

"سردی کا موسم عبادت گزاروں کے لئے غنیمت ہے۔"

(موسوعة للامام ابن ابی الدنیا ،۱/۳۳۲،رقم:۴۲۱)
----------
عالِم کی تین خصلتیں
تم اس وقت تک عالِم نہیں بن سکتےجب تک تم میں تین خصلتیں نہ پائی جائیں:

(1)اپنےسےبڑےکی نافرمانی نہ کرو
(2)اپنےسےچھوٹےکوحقیرنہ جانو اور
(3)اپنےعلم سےدنیانہ کماؤ۔
(حلیة الاولیاء،۳/۲۸۰،رقم:۳۹۶۴)‏
-----------
نبی  اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرماتے:

“اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى وَالتُّقَى وَالْعَفَافَ وَالْغِنَى”

“اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت کا طالب ہوں، تقویٰ کا طلب گار ہوں، پاکدامنی کا خواہشمند ہوں، مالداری اور بے نیازی چاہتا ہوں“۔
( جامع ترمذی،۳۴۸۹)
------------
۔حضرت علیؓ نے حضور اقدسﷺ کا ارشاد نقل کیا ھے کہ

 جس شخص نے قرآن پڑھا پھر اس کو حفظ یاد کیا اور اسکے حلال کو حلال جانا اور حرام کو حرام۔ حق تعالی شانہ، اس کو جنت میں داخل فرمادیں گے اور اس کے گھرانے میں سے ایسے دس آدمیوں کے بارے میں اس کی شفاعت قبول فرماویں گے، جن کے لئے جہنم واجب ہو چکی ہو۔

( فضائل اعمال، فضائل قرآن)
-----------
‏رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا:

“ روزانہ پانچ وقت کی نماز اور ایک جمعہ سے دوسرا جمعہ بیچ کے گناہوں کا کفارہ ہیں، جب تک کہ کبیرہ گناہ سرزد نہ ہوں“۔
(جامع ترمذی،۲۱۴)
-----------
 ‏فرمانِ مصطفٰے ﷺ:

جو بندہ کامل وضو کرے گا اللہ پاک اس کے اگلے پچھلے گناہ معاف فرمادے گا۔

(مسند بزّار،۲/۷۵،حدیث:۴۲۲)
-----------
‏فرمانِ مصطفٰے ﷺ:

جس نے علمِ دین سیکھنے میں صبح و شام کی وہ ’’جنتی‘‘ ہے۔
(حلیة الاولیاء،۷/۲۹۵،حدیث:۱۰۵۸۱)
-----------
 ‏ایک صاحب نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا:
 اسلام کی کون سی حالت افضل ہے؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ کہ  ( اللہ کی مخلوق کو )  کھانا کھلاؤ اور سلام کرو، اسے بھی جسے تم پہچانتے ہو اور اسے بھی جسے نہیں پہچانتے۔

(صحیح بخاری ،حدیث نمبر ٦٢٣٦)
----------
‏حضرت ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نےفرمایا :

جس نے مجھ پر ایک بار درود بھیجا  اللہ تعالیٰ اس پر دس بار  رحمت نازل فرمائے گا ۔

(صحیح مسلم،۹۱۲)
-------------
‏حضرت مـحمد ﷺ نے فرمایا :
صدقہ کرو، جوڑ کر نہ رکھو کہیں تم سے بھی (الله کی طرف سے نہ) روک لیا جائے

(صحیح بخاری/2590 کتاب الھبه)
------------
 ‏فرمانِ مصطفےٰﷺ:

جب تم کسی بیمار کے پاس جاؤ تو اسے اپنے لیے دعا کے لیے کہو کہ اس کی دعافِرشتو ں کی دعا کی طرح ہے۔
( ابنِ ماجہ،۱/  ۱۹۱، حدیث:۱۴۴۱)
------------
‏رسول اللہ ﷺ نےفرمایا:-

جس شخص کو لوگوں کے درمیان قاضی بنایا گیا، اسے بغیر چھری کے ہی ذبح کردیا گیا ـ

(سنن ابی داؤد، کتاب الاحکام)

تشریح :-  قاضی سخت ترین جگہ پر ہوتا ہے اسکی ذرا سی لغزش سے بہت زیادہ نقصان کا احتمال رہتا ہے ـ
------------
 ‏نبی  اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرماتے:

“اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى وَالتُّقَى وَالْعَفَافَ وَالْغِنَى”

“اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت کا طالب ہوں، تقویٰ کا طلب گار ہوں، پاکدامنی کا خواہشمند ہوں، مالداری اور بے نیازی چاہتا ہوں“۔
( جامع ترمذی،۳۴۸۹)
-----------
 ‏رسول اللہ ﷺکی دعا:

”اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں بخل سے، میں تیری پناہ مانگتا ہوں بزدلی سے، میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس سے کہ ناکارہ عمر میں پہنچا دیا جاؤں، میں تیری پناہ مانگتا ہوں دنیا کی آزمائش سے اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں قبر کے عذاب سے۔“
 (بخاری، ۶۳۷۰)
------------
حدیث شریف :

اگر تم اللہ پر اس طرح بھروسہ كرو جس طرح بھروسہ كرنے كا حق ہے تو اللہ تعالیٰ تمہیں اس طرح رزق دے گا جس طرح پرندوں كو رزق دیتا ہے۔ جو صبح كے وقت بھوكے پیٹ جاتے ہیں اور شام كے وقت پیٹ بھرے ہوئے آتے ہیں۔
(سنن الترمذی، کتاب الزہد، رقم 2266)
------------
‏نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

جب کوئی مسلمان مجھ پر درود بھیجتا ہے تو فرشتے جب تک وہ مجھ پر درود بھیجتا ہے اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں، اب بندہ چاہے تو مجھ پر کم درود بھیجے یا زیادہ بھیجے۔
(سنن ابن ماجہ ، ۹۰۷)
----------
 ‏اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَاصَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ،إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَابَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ،إِنَّكَ حَمِيدٌمَجِيد
-----------'
‏حدیث شریف :

اگر تم اللہ پر اس طرح بھروسہ كرو جس طرح بھروسہ كرنے كا حق ہے تو اللہ تعالیٰ تمہیں اس طرح رزق دے گا جس طرح پرندوں كو رزق دیتا ہے۔ جو صبح كے وقت بھوكے پیٹ جاتے ہیں اور شام كے وقت پیٹ بھرے ہوئے آتے ہیں۔
(سنن الترمذی، کتاب الزہد، رقم 2266)
----------
‏قال رسول اللہ ﷺ دس باتیں فطرت سے ہیں.

1۔مونچھوں کا کاٹنا
2۔داڑھی بڑھانا
3۔مسواک کرنا
4۔وضو میں ناک میں پانی چڑھانا
5۔ناخن تراشنا
6۔ہاتھ پاوں انگلیوں کے پورے دھونا
7۔بغلوں کے بال نوچنا
8۔زیر باف بال صاف کرنا
9۔جسم پر پانی بہانا
10۔کلی کرنا
صحیح مسلم 261
--------------
 ‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کبیرہ گناہوں کے متعلق پوچھا گیا تو آپ ﷺنے فرمایا:

اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا،
ماں باپ کی نافرمانی کرنا،
کسی کی جان لینا
 اور جھوٹی گواہی دینا۔
(صحیح بخاری،۲۶۵۳)
------------
 ‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:

اے معاذ! میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ ہرنماز کے بعد یہ دعا پڑھنا کبھی نہ چھوڑنا:

اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ

اے اللہ! اپنے ذکر، شکر اور اپنی بہترین عبادت کے سلسلہ میں میری مدد فرما۔
 (ابوداؤد،۱۵۲۲)
-------------
 ‏فرمانِ مصطفےٰﷺ:

آبِ زمزم پیٹ بھرکرپینانفاق سے چھٹکارا دیتا ہے۔
 (فردوس الاخبار،۲/۷۷،حدیث:۲۴۳۶)
--------------
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :-

 اگر مجھے اپنی امت یا لوگوں کی تکلیف کا خیال نہ ہوتا تو میں ہر نماز کے لیے ان کو مسواک کا حکم دے دیتا۔
(صحیح بخاری حدیث # ٨٨٧)
------------
 ‏فرمانِ مصطفےٰﷺ:

ہميشہ طلوعِ آفتاب کے وقت سورج کے پہلو ميں دوفرشتے ہوتے ہيں جو ندا ديتے ہيں: اے اللہ پاک!(مال) خرچ کرنے والے کو بدلہ عطا فرما اورروک کر رکھنے والے کا مال ضائع فرما۔
 ( الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،۲ /۳۷،حدیث:۶۸۵)
-----------
‏لوگوں نے پوچھا یا رسول اللہ ﷺ!
کون سا اسلام افضل ہے؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ جس کے ماننے والے مسلمانوں کی زبان اور ہاتھ سے سارے مسلمان سلامتی میں رہیں۔
 (صحیح بخاری،۱۱)
-------------
 ‏ابو درداء ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:

میرے لیے ضعیف اور کمزور لوگوں کو ڈھونڈو، کیونکہ تم اپنے کمزوروں کی وجہ سے رزق دیئے جاتے اور مدد کئے جاتے ہو ۔
(سنن ابوداؤد،۲۵۹۴)
-----------
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

میری امت کے لوگ وضو کے نشانات کی وجہ سے قیامت کے دن سفید پیشانی اور سفید ہاتھ پاؤں والوں کی شکل میں بلائے جائیں گے۔ تو تم میں سے جو کوئی اپنی چمک بڑھانا چاہتا ہے تو وہ بڑھا لے  ( یعنی وضو اچھی طرح کرے ) ۔
(بخاری، ۱۳۶)
--------------
‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

جس شخص نے ایسا علم صرف دنیاوی مقصد کے لیے سیکھا جس سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جاتی ہے تو وہ قیامت کے دن جنت کی خوشبو تک نہیں پائے گا ۔
(سنن ابی داؤد ،۳۶۶۴)
-------------
فرمانِ مصطفٰے ﷺ:

میری امت کو ایک ایسی چیز عطا کی گئی جو پچھلی کسی امت کو نہیں دی گئی اور وہ چیز مصیبت کے وقت '' اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْنَ'' کہنا ہے۔
(المعجم الکبیر، 12/32، حدیث:12411)
-------------
 ‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے اور وہ کھڑا ہو تو چاہیئے کہ بیٹھ جائے، اب اگر اس کا غصہ رفع ہو جائے  ( تو بہتر ہے)  ورنہ پھر لیٹ جائے ۔
(سنن ابی داؤد،۴۷۸۲)
------------
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :-

کیامیں تمہیں ایسی چیز نہ بتلا دوں کہ جب تم اس کواختیار کروتو باہمی محبت پیداہوجائے،
(وہ یہ کہ)
 "اپنےدرمیان سلام کوپھیلایا کرو".
(صحیح مسلم)
----------
‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

اللہ تعالیٰ ظالم کو چند روز دنیا میں مہلت دیتا رہتا ہے لیکن جب پکڑتا ہے تو پھر نہیں چھوڑتا۔
 (صحیح بخاری،۴۶۸۶)
----------
‏فرمانِ مصطفٰے ﷺ:

اللہ پاک ملائکہ کے سامنے اپنے ان بندوں پر فخر کرتاہے جو لوگوں کو کھانا کھلاتے ہیں۔
(الترغیب والترھیب،۲/۳۸،حدیث:۲۱)
----------
 ‏فرمانِ مصطفٰے ﷺ:

جو قرض دينے والے سے اس حال میں جدا ہوا کہ وہ اس سے راضی تھا تو اس کے لئے زمین کے چوپائے اور پانی کی مچھلیاں دعا کرتی ہيں۔
(معجم کبیر  ، ۲۴/۲۳۳،حدیث: ۵۹۱)
---------
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

جو شخص جمعہ کے دن سورۃ الکہف پڑھتا ہے اس کے لئے دونوں جمعوں کے درمیان ایک نور
روشن کر دیا جاتا ہے .
(مستدرک حاکم، حدیث 3392)
-----------
‏نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

میرے گھر اور میرے منبر کے درمیان کی زمین جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے اور میرا منبر قیامت کے دن میرے حوض پر ہو گا۔
(صحیح بخاری حدیث نمبر ١١٩٦)
-----------
‏فرمانِ مصطفٰے ﷺ:

صبر کے مہینے( یعنی رمضا ن) کے روزے اور ہر ماہ تین دن رو زے رکھناسینے کی بیماریوں(یعنی باطنی بیماریوں) کو دو ر کرتے ہیں۔
(مجمع الزوائد، 3/448، حدیث:5188)
-------------
‏فرمانِ مصطفٰے ﷺ:

جس نے اپنے غصے پر قابو پا لیا اللہ عزوجل اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔
(المعجم الکبیر، 12/347، حدیث:13646)
-------------
‏رسول اللہ ﷺ:

فضول گفتگو کثرت سوال اور اضاعت مال سے منع فرمایا کرتے تھے
بخاری 7292
------------
 ‏قال رسول اللہ ﷺ:

جو کسی حائضہ کے پاس آیا یعنی اس سے جماع کیا یا کسی عورت کے پاس پیچھے کے راستے سے آیا، یا کسی کاہن نجومی کے پاس ( غیب کا حال جاننے کے لیے ) آیا تو اس نے ان چیزوں کا انکار کیا جو محمد ( صلی الله علیہ وسلم ) پر نازل کی گئی ہیں“
جامع ترمذی 135
----------- ‏
قال رسول اللہ ﷺ:

جو شخص کسی قوم کی مشابہت اختیار کرے گا وہ انہی میں سے ہے

مسند احمد 50/2

مشابہت کی ممانعت
اقوال، افعال، لباس، تہوار، عبادات یہ سب شامل ہیں.
علامہ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ
تفسیر ابن کثیر سورة البقرة ١٠٤
-----------
‏قال رسول اللہ ﷺ:

میں اپنے باپ ابراہیم علیہ السلام کی دعا اور عیسی ابن مریم علیہما السلام کی بشارت ہوں اور میری ماں نے یہ خواب دیکھا کہ ان کے جسم سے ایک نور نکلا جس سے شام کے محلاے روشن کو گئے.
معجم الکبیر للطبرابی 175/8۔ 7729 صحیح حدیث
----------
 ‏نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

‏تم لوگ ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، اور ایک دوسرے کو پیٹھ نہ دکھاؤ  ( یعنی ملاقات ترک نہ کرو )  اور اللہ کے بندے بھائی بھائی بن کر رہو، اور کسی مسلمان کے لیے یہ درست نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ ملنا جلنا چھوڑے رکھے۔
(سنن ابی داؤد، ۴۹۱۰)
----------
 ‏نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

جب کوئی مسلمان مجھ پر درود بھیجتا ہے تو فرشتے جب تک وہ مجھ پر درود بھیجتا ہے اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں، اب بندہ چاہے تو مجھ پر کم درود بھیجے یا زیادہ بھیجے۔
(سنن ابن ماجہ ، ۹۰۷)
-------------
 ‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

بلاشبہ صدقہ اللہ کے غضب کو ٹھنڈا کرتا ہے اور بری موت سے بچاتا ہے.
(ترمذی)
-------------
‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

 ”مسلمان مسلمان کا بھائی ہے نہ اس پر ظلم کرے اور نہ اسے  ( کسی ظالم کے )  سپرد کرے اور جو شخص اپنے کسی بھائی کی ضرورت پوری کرنے میں لگا ہو گا اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت اور حاجت پوری کرے گا۔“  
(بخاری،۶۹۵۱)
-----------
‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: 

“اللہ کے ڈر سے رونے والا جہنم میں داخل نہیں ہو گا یہاں تک کہ دودھ تھن میں واپس لوٹ جائے،  (اور یہ محال ہے)  اور جہاد کا غبار اور جہنم کا دھواں ایک ساتھ جمع نہیں ہوں گے“۔
(ترمذی،۱۶۳۳)
---------
‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  

مومن بھولا بھالا اور شریف ہوتا ہے اور فاجر فسادی اور کمینہ ہوتا ہے ۔  
 (سنن ابی داؤد،۴۷۹۰)
----------
‏فرمانِ مصطفٰے ﷺ:

بے شک فحش گوئی اور بد اخلاقی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
(مسند احمد، 7/431، حدیث:20997)
-----------
‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ
الدُّنْيَا سِجْنُ الْمُؤْمِنِ وَجَنَّةُ الْكَافِرِ 

 حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ   سے روایت ہے  کہ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا:

دنیا مومن کا قید خانہ اور کافر کی جنت ہے ۔
 (صحیح مسلم، کتاب الزہد،۷۴۱۷)
---------
‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :-

جو شخص اپنی روزی میں کشادگی چاہتا ہو یا عمر کی دارازی چاہتا ہو تو اسے چاہئیے کہ صلہ رحمی کرے۔
(صحیح بخاری حدیث # ٢٠٦٧)
-----------
‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  

اللہ نے تمہیں تین آفتوں سے بچا لیا ہے:
 ایک یہ کہ تمہارا نبی تم پر ایسی بدعا نہیں کرے گا کہ تم سب ہلاک ہو جاؤ،
 دوسری یہ کہ اہل باطل اہل حق پر غالب نہیں آئیں گے،
 تیسری یہ کہ تم سب گمراہی پر متفق نہیں ہو گے ۔  
(سنن ابی داؤد، ۴۲۵۳)
----------
‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

 ”مسلمان مسلمان کا بھائی ہے نہ اس پر ظلم کرے اور نہ اسے  ( کسی ظالم کے )  سپرد کرے اور جو شخص اپنے کسی بھائی کی ضرورت پوری کرنے میں لگا ہو گا اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت اور حاجت پوری کرے گا۔“  
(بخاری،۶۹۵۱)
-----------
‏فرمانِ مصطفٰے ﷺ:

اچھے اخلاق گناہ کو اس طرح پگھلا دیتے ہے جس طرح پانی برف کو پگھلادیتا ہے۔
(معجم کبیر ،۱۰/۳۱۹،حدیث:۱۰۷۷۷)
---------
‏عبد اللہ بن مسعود ؓ نے فرمایا

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے کی قیمت، کاہن کی کمائی اور زانیہ عورت کے زنا کی کمائی کھانے سے منع فرمایا
صحیح بخاری 5346
----------
‏قال رسول اللہ ﷺ:

ایک مومن دوسرے مومن کے لیے عمارت کی طرح ہے کہ اس کا ایک حصہ دوسرے حصہ کو قوت پہنچاتا ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں داخل کیا.
صحیح بخاری 481
---------
‏کعب بن عیاض سے روایت ہے
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سُنا آپ ارشاد فرماتے تھے.
کہ ہر امت کے لیے کوئی خاص آزمائش ہوتی ہے اور میری امت کی خاص آزمائش مال ہے.
( ترمذی )
------------
‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

جس نے کوئی جھوٹی قسم جان بوجھ کر کھائی تاکہ کسی مسلمان کا مال ناجائز طور پر حاصل کر لے۔ تو وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے اس حالت میں حاضر ہو گا کہ اللہ پاک اس پر نہایت ہی غضبناک ہو گا۔
(صحیح بخاری،۲۴۱۶)
---------
‏رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ

چار باتیں اور خصلتیں ایسی ہیں کہ اگر وہ تم کو نصیب ہو جائیں تو پھر دنیا کے فوت ہو جانے اور ہاتھ نہ آنے میں کوئی مضائقہ اور کوئی گھاٹا نہیں
امانت کی حفاظت ،
باتوں میں سچائی ،
حسن اخلاق اور
کھانے میں احتیاط اور پرہیزگاری
( مسند احمد)
----------
‏قال رسول الله صلى الله عليه وسلم

بے شک اللهﷻ فرماتا ہے کہ جو میرے کسی دوست کے ساتھ دشمنی رکھے میرا اس سے اعلان جنگ ہے
صحیح بخاری 6502
---------
‏فرمانِ مصطفٰے ﷺ:

جوکام لوگوں کے سامنے کرنے کو ناپسند کرتے ہو وہ تنہائی میں بھی نہ کیاکرو۔
(الجامع الصغیر، 2/487، حدیث:7973)
----------
‏فرمانِ مصطفٰے ﷺ:

جو وضو ہونے کے باوجود وضو کرے گا اس کے لئے دس نیکیاں لکھی جائیں گی۔
(ابو داؤد، 1/56، حدیث:62)
------------

0 comments: