سپریم کورٹ نے سیکرٹری اطلاعات کو پیش نہ ہونے پر ہتھکڑیاں لگا کر لانے کی ہدایت کر دی
فواد چودھری کو بتا دیں عدالتی حکم پر عمل نہ کرنیکا انجام کیا ہوگا،غلط فہمی ایسے دور کرینگے کہ دوبارہ حکم عدولی کا سوچیں گے بھی نہیں، عدالت
لاہور (این ٹی ایس نیوز) وفاقی نظر ثانی بورڈ نے کوٹ لکھپت جیل میں گونگے بہرے قیدی کا اشتہار نہ دینے پر وفاقی سیکرٹری انفارمیشن کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ،سیکرٹری انفارمیشن پیش نہ ہوں تو ہتھکڑیاں لگاکر پیش کیاجائے ان کی غلطی فہمی بھی دور کردیں گے جسٹس شیخ عظمت سعید نے واضح کردیاسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی وفاقی نظر ثانی بورڈ نے سماعت کی سرکاری آفیسر شازوب عباس نے بتایاکہ کوٹ لکھپت جیل میں بھارتی گونگے بہرے قیدی کا والدین کا کچھ پتہ نہیں چل سکا اس کا اختیار دینے کے حوالے سے عدالتی حکم کے مطابق وزارت داخلہ اطلاع دیدی تھی لیکن وزارت اطلاعات نے عمل نہیں کیا اور اشتہار نہیں دیا جسٹس شیخ عظمت سعید وفاقی سیکرٹری اطلاعات کے رویہ ہر برہم ہوگئے اور ریمارکس دئیے کہ فواد چوہدری کو بلالیتے ہیں اوفواد کو بتادیں عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کا انجام کیا ہوگا وزارت اطلاعات والے غلط فہمی کا شکار ہوچکے ہیں ان کی غلطی فہمی ایسے دور کریں گے کہ دوبارہ کبھی عدالتی حکم کی عدم تعمیل کا سوچیں گے بھی نہیں عدالتی فیصلوں سے مذاق نہیں ہونے دیں گے وفاقی سیکرٹری پیش نہ ہوں تو ان کو ہتھکڑیاں لگاکر پیش کریں فواد چوہدری کو عدالتی حکم کی کاپی ابھی بھیجیں دیں ایسی حکومتیں چلتی ہیں ان کو کہیں کہ سیدھے جائیں ہم سنجیدہ ہوگئے تو ان کے لیے اچھا نہیں ہوگا نظر ثانی بورڈ نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا اور عدالتی فیصلہ کی کاپی فوری طور پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو بھجوانے کا حکم دے دیا۔
0 comments:
Post a Comment