مسئلہ کشمیر کا حل طاقت سے نہیں ، مذاکرات سے ہی ممکن ہے ، شاہ محمود قریشی ~ The NTS News
The NTS News
hadith (صلی اللہ علیہ وسلم) Software Dastarkhān. دسترخوان. الفاظ کا جادو Stay Connected

Monday, March 11, 2019

مسئلہ کشمیر کا حل طاقت سے نہیں ، مذاکرات سے ہی ممکن ہے ، شاہ محمود قریشی

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام عالم کو بھارت پر دبائو ڈالنا چاہیے،رکن یورپین پارلیمنٹ سجاد حیدر کریم سے گفتگو

 اسلام آباد(این ٹی ایس رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل طاقت سے نہیں بلکہ مذاکرات سے ہی ممکن ہے ، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام عالم کو بھارت پر دبائو ڈالنا چاہیے۔اس امر کا اظہار انہوں نے رکن یورپین پارلیمنٹ سجاد حیدر کریم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیر خارجہ سے گزشتہ روز اسلام آباد میں ملاقات کی ملاقات میں مسئلہ کشمیر سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ یورپین پارلیمنٹ کی ہیومن رائٹس کمیٹی میں مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اجاگر کیا گیا ۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پہلی مرتبہ موثر آواز کا سہرا پاکستانی نژاد اراکین پارلیمنٹ کے سر ہے۔ بھارت نے 71 برس سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کررکھا ہے ۔ نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل اور خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے ۔ آل پارٹیز پارلیمانی گروپ اور اقوام متحدہ کی چشم کشا رپورٹس دنیا کیسامنے ہے ۔ سجاد کریم نے مسئلہ کشمیر موثر انداز میں اجاگر کرنے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دی ۔ رکن یورپین پارلیمنٹ نے پاکستان کی طرف سے بہترین سفارت کاری کو بھی سراہا۔

0 comments: