ملتان ۔08 مارچ (این ٹی ایس رپورٹ)زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گوگل ڈوڈل میں اردو کو نظراندازکیے جانے پر شدید احتجاج کیا ہے ۔واضح ہو کہ گوگل نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ڈوڈل میں تمام زبانوں میں خواتین کے لیے مخصوص لفظ استعمال کیے ہیں۔ انگریزی میں وومن، عربی میں النساء اوراسی طرح دیگر زبانوں میں بنگالی، ہندی سمیت مختلف زبانوں میں عورتوں کے لیے استعمال کیے گئے لفظوں کو ڈوڈل پر خوبصورتی سے ڈیزائن کیاگیا ہے لیکن ان میں اردو کو لفظ عورت شامل نہیں۔نامور شاعر قمر رضا شہزاد نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پر اردو کواس کے رسم الخط کی وجہ سے نظرانداز کیاجاتا ہے۔حکومتی سطح پر اس حوالے سے بھرپور مہم چلائی جانی چاہیے تاکہ مستقبل میں اس طرح اردو کو نظرانداز نہ کیا جاسکے۔
0 comments:
Post a Comment