مقبوضہ کشمیر، پلوامہ اورشوپیان میں بھارتی فورسز کی کارروائیاں…ترال میں ایک اور نوجوان کی لاش برآمد، شہداء کی تعداد 3ہوگئی ~ The NTS News
The NTS News
hadith (صلی اللہ علیہ وسلم) Software Dastarkhān. دسترخوان. الفاظ کا جادو Stay Connected

Monday, March 11, 2019

مقبوضہ کشمیر، پلوامہ اورشوپیان میں بھارتی فورسز کی کارروائیاں…ترال میں ایک اور نوجوان کی لاش برآمد، شہداء کی تعداد 3ہوگئی

سرینگر (این ٹی ایس رپورٹ) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوںنے پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں پیر کو محاصروں اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کردیں۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس کے ایک افسر نے بتایاکہ بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے ضلع پلوامہ کے علاقوں آری ہل، بونہ گام اور رعنا محلہ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں شروع کیں۔انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کردیئے گئے اورگھرگھر تلاشی کی کارروائیاں شروع کی گئیں۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقوں میں آپریشن جاری تھا۔ ضلع شوپیان کے علاقے کیشوا میں بھی بھارتی فوج ، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے۔ بھارتی فورسز نے علاقے کو جانے والے تمام راستے سیل کرکے گھر گھر تلاشی شروع کردی۔ دریں اثناء ترال کے علاقے پنگلش میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران بھارتی فوجیوں کی طرف سے تباہ کئے گئے مکانوں کے ملبے سے ایک اور نوجوان کی لاش بر آمد ہوئی ہے جس سے شہداء کی تعداد بڑھ کر تین ہوگئی ہے۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روزپنگلش میںایک کارروائی کے دوران دو نوجوانوں کو شہیداور کئی مکانوں کو تباہ کیا تھا۔

0 comments: