مسلم ممالک کے سربراہان کی مجرمانہ خاموشی باعث ذلت و رسوائی ہے غلام سرور خان ~ The NTS News
The NTS News
hadith (صلی اللہ علیہ وسلم) Software Dastarkhān. دسترخوان. الفاظ کا جادو Stay Connected

Saturday, March 16, 2019

مسلم ممالک کے سربراہان کی مجرمانہ خاموشی باعث ذلت و رسوائی ہے غلام سرور خان

پوری دنیا میں خون مسلم بڑی بے دردی اور بے رحمی کیساتھ بہایا جا رہا ہے۔۔۔سابقہ حکومتوں نے بھارت کے خلاف پارلیمنٹ میں570 تحریک التوا کی درخواستوں کو خارج کیا 
تحریک انصاف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دو بھارتی طیارے مار گرائے
15ہزارصارفین کو اضافی بلوں کی وجہ سے 50 کروڑ روپے واپس کر چکے ڈھائی ارب روپے کی ادائیگی بقایا ہے وفاقی وزیر پٹرولیم کا تقریب سے خطاب 

راولپنڈی(این ٹی ایس رپورٹ)وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہاہے کہ پوری دنیا میں خون مسلم بڑی بے دردی اور بے رحمی کیساتھ بہایا جا رہا ہے مسلم ممالک کے سربراہان کی مجرمانہ خاموشی باعث ذلت و رسوائی ہورہی ہے،50ارب روپے سالانہ گیس کی چوری میں ڈوبتی ہوئی کمپنیوں کو سٹیل مل اور پی آئی اے نہیں بننے دے سکتے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔ سابقہ حکومتوں نے بھارت کے خلاف پارلیمنٹ میں570 تحریک التوا کی درخواستوں کو خارج کیا گیا جبکہ موجودہ حکومت نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دو بھارتی طیارے مار گرائے15000صارفین کو اضافی بلوں کی ادائیگی کا سلسلہ مرحلہ وار بنیادوں پر شروع کر دیا گیاہے، اب تک 50کروڑ روپے صارفین کو واپس کر چکے ہیں ڈھائی ارب روپے کی ادائیگی بقایا ہے۔ان خیالات کااظہاروفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کینٹ میں پی ٹی آئی کے پبلک سیکرٹریٹ برائے این اے 59 کے افتتاح کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہاکہ موجودہ حکومت عوامی امنگوں کی ترجمان ہے لوگوں کے مسائل حل کرنا اور انکے اعتماد پر پورا اترنا میری اولین ترجیح ہے عوامی مسائل کیلئے مقامی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں حالیہ انتخابات میں لوگوں نے مجھ پر اور میری جماعت پر بھرپور اعتماد کیا ہے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا سارا وقت اور وسائل صرف کرنے کی یقین دہانی کراتا ہوں کوتاہیاں ضرور ھو سکتی ہیں مگر ہماری نیت میں کبھی کھوٹ نہیں آئے گا وزیراعظم عمران خان ملک کو ملک کو ورثے میں ملے سنگین مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے پوری ایمانداری سے کوشاں ہیں گزشتہ حکومتوں نے ملک کو بڑی بیدردی سے لوٹا ہے جس کی وجہ سے ادارے تباہ و برباد ہو گئے ہیں انہوں نے کہاکہ1999 میں پاک بحریہ کے طیارے کو بھارتی جارحیت کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں ہمارے 14 افسران شہید ہو گئے تھے کلبھوشن کا معاملہ ہو یا کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم، پانی کا معاملہ ہو یا دہشتگردی گذشتہ حکومتیں ان معاملات پر انڈیا کے خلاف بات تک کرنے کو تیار نہ تھیں گذشتہ دہائی میں بھارت کے خلاف پارلیمنٹ میں570 تحریک التوا کی درخواستوں کو خارج کیا گیا جبکہ موجودہ حکومت نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دو بھارتی طیارے مار گرائے ہماری حکومت عوامی امنگوں کی ترجمان ہے154ارب روپے کے خسارے اور 50 ارب روپے سالانہ گیس کی چوری میں ڈوبتی ہوئی کمپنیوں کو سٹیل مل اور پی آئی اے نہیں بننے دے سکتے۔اسی لئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔ مگر جہاں کوئی غلطی ہوئی اسکو ہم نے پوری دیانت داری سے تسلیم بھی کیا،15000صارفین کو اضافی بلوں کی ادائیگی کا سلسلہ مرحلہ وار بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ہے، اب تک ہم 50 کروڑ روپے صارفین کو واپس کر چکے ہیں جبکہ ڈھائی ارب روپے کی ادائیگی بقایا ہے۔نیوزی لینڈ میں حالیہ دہشت گردی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں خون مسلم بڑی بے دردی اور بے رحمی کیساتھ بہایا جا رہا ہے،اس بربریت کے باوجود دہشتگردی کا لیبل صرف مسلمانوں کے حصے لیے ہے یہ مسلمانوں کے خلاف عظیم سازش کا نتیجہ ہے جو کہ گذشتہ 14 صدیوں سے جاری ہے کشمیر سے فلسطین تک، روہنگیا سے لیکر لیبیا عراق اور شام تک مسلم خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اب تک 70ہزارپاکستانی اپنی جانیں دے چکے ہیں مسلم ممالک کے سربراہان کی مجرمانہ خاموشی باعث ذلت و رسوائی ہے پوری دنیا کے مسلمان اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں تاکہ اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کا بھر پور انداز میں مقابلہ کر سکیں۔

0 comments: