اسٹیٹ بینک نے کم لاگت گھروں کیلئے فنانس پالیسی کا اجراء کردیا ~ The NTS News
The NTS News
hadith (صلی اللہ علیہ وسلم) Software Dastarkhān. دسترخوان. الفاظ کا جادو Stay Connected

Monday, March 11, 2019

اسٹیٹ بینک نے کم لاگت گھروں کیلئے فنانس پالیسی کا اجراء کردیا

بنک پالیسی کے تحت کم لاگت گھروں کیلئے قرضے دے گا ، 30 لاکھ روپے کی لاگت تک والا گھر کم لاگت گھروں کے زمرے میں آئے گا ، گورنر اسٹیٹ بینک

 اسلام آباد(این ٹی ایس رپورٹ) اسٹیٹ بینک نے کم لاگت گھروںکیلئے فنانس پالیسی کا اجراء کردیا ہے ۔ گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کا کہنا ہے کہ بنک پالیسی کے تحت کم لاگت گھروں کیلئے قرضے دے گا ، 30 لاکھ روپے کی لاگت تک والا گھر کم لاگت گھروں کے زمرے میں آئے گا ، بنک کم لاگت گھر کی تعمیر میں غریب آدمی کو کل لاگت کا 90 فیصد قرض دے گا ، بیوگان ، یتیم، شہداء ، خواجہ سراء اور دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو ترجیح دی جائے گی۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بنک نے کہاکہ کم لاگت گھروں کی خریدوفروخت اور کرائے پر دینے کی پابندی ہوگی کم لاگت گھروں کی تعمیر سے روزگار کے بے پناہ مواقع پیداہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کم لاگت گھروں کی تعمیر کیلئے قرض پر 5 فیصد شرح سود ہوگی ۔ جبکہ تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاکہ کمزور طبقات کو سہولیات فراہم کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے ۔ عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ کم لاگت مکانات کی تعمیر وفاقی حکومت کا اہم منصوبہ ہے ، مکانات کی تعمیر سے روزگار کے بے پناہ مواقع میسر آئیں گے ۔ پنجاب میں ہائوسنگ اسکیم کیلئے 12شہروں کا انتخاب ہوچکا ہے ، کم لاگت مکانات کی تعمیر میں اسٹیٹ بنک کا اہم کردار ہے۔

0 comments: