بھارت نے میلی آنکھ سے دیکھا تو پاکستان آنکھ پھوڑنے کی صلاحیت بھی رکھتاہے،نریندرمودی سن لے یہ پرانا نہیں نیا پاکستان ہے ~ The NTS News
The NTS News
hadith (صلی اللہ علیہ وسلم) Software Dastarkhān. دسترخوان. الفاظ کا جادو Stay Connected

Saturday, March 16, 2019

بھارت نے میلی آنکھ سے دیکھا تو پاکستان آنکھ پھوڑنے کی صلاحیت بھی رکھتاہے،نریندرمودی سن لے یہ پرانا نہیں نیا پاکستان ہے

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا ایپکاکی تقریب حلف برداری سے خطاب 

ملتان ۔16مارچ(این ٹی نیوز رپورٹ)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمو دقریشی نے کہاہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا توہم اس کی آنکھ پھوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، میں نریندرمودی سے کہتاہوکہ لالہ جی ذراسوچ کے اس جانب دیکھنا یہ پرانا نہیں نیاپاکستان ہے ،ہمارے نئے جذبے ، نئے ولولے ہیں اور اب پاکستان پہلے سے زیادہ مضبوط ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ملتان آرٹس کونسل میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)کی تقریب حلف برداری کے موقع پراظہارخیال کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ قوم کوآگاہکرنا میری ذمہ داری ہے پاکستان کے خلاف تانے بانے بنے جارہے ہیں اوراسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان میں اب ایساحکمران آگیاہے جوسرجھکاکرنہیں سراٹھاکرچلتا ہے اورجب قومیں سراٹھاکرچلنے کا فیصلہ کرلیتی ہیں توپھر انہیں اس کی قیمت بھی اداکرناپڑتی ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ جب ہم ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کریں گے تو وہ آپ کو کمزورکرنا چاہیں گے وہ آپ کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے سیاہ لسٹ میں دھکیلنے اور آپ کی معیشت کوکمزور کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ہمارے گھٹنے لگ جائیں اور پھر وہ اپنی خارجہ پالیسی منواسکیں۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ اس وقت مسلح افواج ہائی الرٹ پرہیں، مودی اپنی جیت یقینی بنانے کے لئے ہم پرکوئی بھی بزدلانہ وارکرسکتاہے اور ہمیں اس کا مکمل یکجہتی کے ساتھ دشمن کوجواب دینا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ چھاچھروگیا تھا، سندھ کا یہ علاقہ پاک بھارت سرحد پرواقع ہے اور میں یہ پیغام دینے گیا تھاکہ اگرہماری جانب امن کاہاتھ بڑھایاگیاتوہم تھام لیں گے اوراگرمکادکھایا گیا تو اسے توڑ دیں گے، یہی پیغام میں آج مدینۃ الاولیا سے دے رہاہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ پیغام مظفرآبادکے راستے سری نگر تک ، اٹاری اورواہگہ کے راستے نئی دہلی تک پہنچانا ہے۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ اس مرتبہ 23 مارچ ماضی کے مقابلے میں زیادہ جوش وجذبے کے ساتھ منایاجائے گا۔ وزیر خارجہ نے کہ کہ ہماری مسلح افواج اورعوام ایک ہیں، پاکستان اس وقت بڑے نازک مرحلے سے گزر رہا ہے ہمارے خلاف جارحیت کی یلغارہورہی ہے اس کا عملی نمونہ ہم نے 26 فروری کو دیکھا جب بھارتی جہازوں نے بالاکوٹ میں بم برسائے،بہت سے قوتیں ہیں جن کی نظروں میں پاکستان کھٹک رہاہے ،مجھے احساس ہے کہ پاکستان کے خلاف کیا تانے بانے بنے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آج سے پہلے تحریک انصاف کی صرف ایک صوبے خیبرپختونخواہ میں حکومت تھی پنجاب میں ن لیگ اورسندھ میں پیپلزپارٹی برسراقتدارتھی ۔ان ساری حکومتوں کاموازنہ کریں تومعلوم ہوتاہے کہ بہتری صرف خیبرپختونخواہ میں دیکھنے میں آئی ہے اگرہم نے ایک صوبے میں عوام کو مایوس نہیں کیا تو پاکستان میں بھی مایوس نہیں کریں گے ۔

0 comments: