امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت کے ساتھ ترجیحی تجارت ختم کرنے کا فیصلہ ~ The NTS News
The NTS News
hadith (صلی اللہ علیہ وسلم) Software Dastarkhān. دسترخوان. الفاظ کا جادو Stay Connected

Tuesday, March 5, 2019

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت کے ساتھ ترجیحی تجارت ختم کرنے کا فیصلہ

یو ایس ٹریڈ رپریزینٹیٹِوکے دفتر کو فیصلے پر عملدرآمدکا حکم دیدیا
واشنگٹن ۔ 5 مارچ (این ٹی ایس رپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ ترجیحی تجارت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کانگریس کو اس حوالے سے لکھے گئے خط میں امریکی صدر نے کہا ہے کہ بھارت نے امریکا کو یہ یقین دہانی نہیں کروائی ہے کہ وہ اسے اپنی منڈیوں تک منصفانہ اور مناسب رسائی دے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور ترکی کو اپنے جرنلائزڈ سسٹم آف پریفرینسز (جی ایس پی) سے نکالنے کا یہ اقدام امریکا کے تجارتی خسارے کو کم کرنے کے پس منظر میں کیا ہے جس کے تحت بھارت کو امریکا کی طرف سے دیا گیا ترجیحی تجارتی ملک کا درجہ واپس لے لیا جائے گا۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ممالک اب اس سکیم کے معیار پر پورے نہیں اترتے۔ اس درجے کی بدولت بھارتکی کچھ مخصوص برآمدات کو بغیر محصولات کی ادائیگی کے امریکی منڈی میں آنے کی اجازت دی گئی تھی۔ امریکی صدر نے یہ اقدام ایسے وقت کیا ہے جب وہ چین کے ساتھ نقصان دہ تجارتی جنگ حل کرنے کے لیے بات چیت کر رہا ہے اور ایسے اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے کوشاں ہے جنھیں وہ غیرمنصفانہ تجارتی اقدامات سمجھتا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے یو ایس ٹریڈ رپریزینٹیٹِو (یو ایس ٹی آر) کے دفتر کو بھارت کو جی ایس پی پروگرام سے نکالکا حکم دے دیا ہے۔جی ایس پی پروگرام کے تحت اگر فائدہ اٹھانے والا ترقی پذیر ملک کانگریس کے مقرر کردہ قوانین پر پورا اترتا ہے تو یہ ملک اپنی کچھ مصنوعات امریکا میں بغیر ڈیوٹی ادا کیے برآمد کر سکتا ہے۔اس معیار پر پورا اترنے کے لیے متعلقہ ملک کو جملہ حقوق کا تحفظ فراہم کرنا اور امریکا کو اپنی منڈیوں تک مناسب اور منصفانہ رسائی دینا شامل ہے۔اس فیصلے پر امریکی کانگریس اور بھارت اور ترکی کی حکومتوں کو مطلع کرنے کے دو ماہ بعد عملدرآمد شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال امریکا کی طرف سے بھارتی سٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف بڑھایا گیا تھا جس کے جواب میں بھارت نے کئی اقسام کی مصنوعات پر درآمد ڈیوٹی بڑھا دی تھی۔

0 comments: