نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اسلام قبول کرنے کی دعوت کا جواب دے دیا ~ The NTS News
The NTS News
hadith (صلی اللہ علیہ وسلم) Software Dastarkhān. دسترخوان. الفاظ کا جادو Stay Connected

Monday, March 25, 2019

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اسلام قبول کرنے کی دعوت کا جواب دے دیا

اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے اور میرا خیال ہے میں نے وہی کیا جسینڈا آرڈرن کا جواب

نیوزی لینڈ (این ٹی ایس رپورٹ)ایک مسلمان نوجوان کی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن سے ملاقات کے دوران گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ جسینڈا آرڈن کو اسلام کی دعوت دیتے ہیں۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اسلام قبول کرنے کی دعوت دینے والے مسلم نوجوان کو کہا کہ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے اور میرا خیال ہے میں نے وہی کیا۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 15 مارچ کو مساجد پر ہونے والے حملے کے بعد سے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے جس انداز میں نیوزی لینڈ کے مسلمانوں کا ساتھ دیا، ان سے ہمدردی دکھائی اور سفید فام دہشت گردوں کیخلاف آواز اٹھائی، اپنے اس طرز عمل سے جسینڈا دنیا بھر کے لوگوں خاص کر ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی ہیرو بن چکی ہے۔ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے ایک مسلمان نوجوان نے جسینڈا آرڈرن سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کی دوران ہونے والی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دوران ملاقات نوجوان نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ دعا ہے ایک دن آپ مسلمان ہو جائیں۔ نوجوان کہتا ہے کہ میں 3 دن سے مسلسل رو رہا ہوں اور بس ایک ہی دعا کر رہا ہوں کہ ایک دن آپ بھی مسلمان ہو جائیں۔آپ ایک بے مثال شخصیت کی مالک خاتون ہیں۔ خواہش ہے کہ دنیا کے تمام لیڈر آپ جیسے ہو جائیں۔ نوجوان کی خواہش سن کر جسینڈا آرڈرن مسکرا دیں اور نوجوان کو تھپکی بھی دی۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اسلام قبول کرنے کی دعوت دینے والے مسلم نوجوان کو کہا کہ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے اور میرا خیال ہے میں نے وہی کیا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے۔

0 comments: