آزاد کشمیر حکومت کی میزبانی میں آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ~ The NTS News
The NTS News
hadith (صلی اللہ علیہ وسلم) Software Dastarkhān. دسترخوان. الفاظ کا جادو Stay Connected

Thursday, March 14, 2019

آزاد کشمیر حکومت کی میزبانی میں آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس

 مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال،لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے بعد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ 
مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر  اور مقبوضہ کشمیر کے اندر ہندوستانی مظالم کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتیں متفقہ لائحہ عمل اختیار کریں گی،کشمیری قیادت میں اتفاق 

اسلام آباد ( این ٹی ایس رپورٹ )آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی میزبانی میں آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس جموںوکشمیر ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال،لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں کشمیری قیادت نے اتفاق کیا کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر کے اندر ہندوستانی مظالم کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتیں متفقہ لائحہ عمل اختیار کریں گی۔ اجلاس میں وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جمو ں و کشمیر و صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان ،   مسلم کانفرنس کے صدر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان ،سابق وزیراعظم چوہدری عبد المجید ،صدرپاکستان پیپلز پارٹی چوہدری لطیف اکبر ،سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر ،جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عبدالرشیدترابی ،   پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر عبد الماجد خان ،سربراہ جموں و کشمیرلبریشن لیگ جسٹس (ر) عبدالمجیدملک ،امیرجماعت اسلامی سردار خالد محمو د ،جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردارحسن ابراہیم خان ،صدرجموں و کشمیر پیپلزپارٹی شیخ فضل کریم،صدرجمعیت علماجموںوکشمیرمولاناامتیازصدیقی و دیگرسیاسی زعماء نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام راہنماوں نے اس عزم کااظہار کیا کہ تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے آزادکشمیر کی ساری سیاسی قیادت متحد اور متفق ہے اور موجودہ حالات کے مطابق اپنا بھرپور کردار ادا کریگی ۔اجلاس میں ہندوستانی وزیراعظم کی جانب سے انتخابات میں کامیابی کے لیے خطے میں تشدد پسندانہ ،نسلی و مذہبی بنیادوں پر فسادات اور متعصبانہ سوچ کو پروان چڑھا کر ہندوانتہا پسندی کے فروغ کے لیے اٹھاے گئے اقدامات کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ نریندر مودی کے جنگی جنون کا نوٹس لے ۔اجلاس میں پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے جذبہ خیر سگالی اور امن کے لیے اقدامات پر بھرپور حمایت کا یقین دلایا گیا ۔آزادکشمیر کی سیاسی قیادت نے لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی افواج کی جانب سے نہتے شہریوں پر کی جانے والی گولہ باری اور شہریوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوے پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی پر بھی اطمینان کااظہار کیا گیا ۔اجلاس میں اس عزم کااظہار کیا گیا کہ وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور استحکام اور پاک سرزمین کے دفاع کے لیے کشمیری عوام اور قیادت کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ۔

0 comments: