مجھے معاف کردو ~ The NTS News
The NTS News
hadith (صلی اللہ علیہ وسلم) Software Dastarkhān. دسترخوان. الفاظ کا جادو Stay Connected

Saturday, April 20, 2019

مجھے معاف کردو

سعید اللہ خان

 یہ وہ لوگ ہیں جو(مشکلات میں) صبر کرتے ہیں اور سچ بولتے ہیں اور فرمانبرداری کرتے ہیں اور اللہ کی راه میں خرچ کرتے ہیں اور (ہر) پچھلی رات کو بخشش مانگتے ہیں (سورہ اٰلِ عمران 3:17) 

سال میں ایک دن سوشل میڈیا پر معافی مانگنے کا دن منایا جاتا ہے جس کا حقیقت سے کوئی خاص تعلق نہیں ہوتا بس جس کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت مہیا ہوتی ہے وہ اس مہم میں شامل ہوجاتا ہے
سال بھر لوگوں کو تکالیف دیکر۔ پریشان کرکے۔ ایک دن معافی نامے بھیجے جاتے ہیں۔ اللہ کے بندوں کو تکلیف دیکر کیسے اسکی رضا حاصل کی جاسکتی ہے۔ اللہ کے بندوں کی خاصیت تو یہ ہے کہ وہ مشکل میں صبر کرتے ہیں ہمیشہ سچ کا ساتھ دیتے ہیں پانچ وقت کی عبادت کرتے ہیں اور اپنے مال میں سے اپنے گھر والوں رشتے داروں اور ضرورت مندوں کی مدد کرتے ہیں۔ جب آپ سے آپکے اپنوں کو کوئی تکلیف نہیں ہوگی تو معافی کیسی لیکن پھر بھی اگر جانے انجانے آپ سے کسی کو تکلیف پہنچ جائے تو اللہ نے فرمایا کہ ہر پچھلی رات کو اللہ سے اسکی بخشش مانگ لو اور اپنی غلطی کا احساس ہونے یا دلوانے پر فوراً اپنوں سے معافی مانگ لو یوں سالانہ فیسٹول نہ مناؤ انسانوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں تو خالق اور مخلوق دونوں راضی ہو جائینگے ۔ اگر اللہ کی رضا چاہتے ہیں تو یہ فارورڈ میسج سینڈ کرنے سے بہتر ہے ہم اپنے ماں باپ سے معافی مانگیں اپنے گھر والوں رشتے داروں سے معافی مانگیں اپنے دوستوں اور اپنے روز مرہ ملنے والوں سے معافی مانگیں وہ بھی ان سے ملکر یا انکو کال کر کے نہ کے ایک فارورڈ میسج سینڈ کر کے۔
یہ تو وہی بات ہوگئی کہ 
جسکے پاس واٹس اپ فیزبک یا ایس ایم ایس پیکج ہے وہ ہزاروں میسج بھیج کر خود کو معاف کروا لیگا اور جس بیچارے کے پاس پیکج نہیں ہے وہ معافی سے محروم ہوکر دوزخ میں جاے گا۔ واہ رے انصاف!!
معافی مانگنا اچھی بات ہے اور اگر سال میں کسی ایک دن ہی سچے دل سے اپنی غلطی کا احساس ہوجائے تو معافی مانگ لینا کوئی غلط نہیں مگر وہ معافی اس شخص سے مل کر یا کال کر کے ندامت کے ساتھ مانگی جائے اور اس نیت سے کہ دوبارہ وہ غلطی نہیں دہرائی جائے نہ کے دل میں حسد و بغض رکھ کر تکبر بھرے لہجے میں ایک فارورڈ میسج سینڈ کرکے۔

0 comments: