غیر ملکی سرمایہ کار دوبارہ پاکستان کا رخ کر رہے ہیں،میاں زاہد حسین ~ The NTS News
The NTS News
hadith (صلی اللہ علیہ وسلم) Software Dastarkhān. دسترخوان. الفاظ کا جادو Stay Connected

Wednesday, April 22, 2020

غیر ملکی سرمایہ کار دوبارہ پاکستان کا رخ کر رہے ہیں،میاں زاہد حسین

کراچی(کامرس رپورٹر) آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ توقعات کے برعکس شرح سود میں کمی کے باوجود ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ خوش آئند ہے جس سے درآمدات سستی ہو رہی ہیں اور عوام کو ریلیف ملے گاجبکہ درآمدی بل میں کمی سے ملک پر قرضوں کے بوجھ میں بھی کمی آ رہی ہے، کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے ملک سے اربوں ڈالر کا عارضی سرمایہ نکالنے والوں کو نقصان اٹھانا پڑا ہے اور اب بعض غیر ملکی سرمایہ کار دوبارہ اپنا سرمایہ پاکستان میں لگا رہے ہیں۔ ایک بیان میںمیاں زاہد حسین نے کہا کہ درآمدات سستی ہونے سے مقامی کمپنیوں پر اپنی پیداوار اور اسکے معیار کو بہتر بنانے کے لئے دبائو بڑھے گا جس سے عوام کو فائدہ ہو گاجبکہ مقامی پیداواری شعبہ کو مستحکم کرنے کے لئے انھیں سستے قرضوں کی فراہمی ضروری ہو گی ۔ 

0 comments: