اے سی سی اے کی شفافیت کی فراہمی کیلئے ایکروئل اکاؤنٹنگ اختیار کرنے کا مشورہ ~ The NTS News
The NTS News
hadith (صلی اللہ علیہ وسلم) Software Dastarkhān. دسترخوان. الفاظ کا جادو Stay Connected

Wednesday, April 22, 2020

اے سی سی اے کی شفافیت کی فراہمی کیلئے ایکروئل اکاؤنٹنگ اختیار کرنے کا مشورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے) اورانٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس(آئی ایف اے سی) کی جاری کردہ مشترکہ رپورٹ حکومتوں پرزور دیا گیا ہے کہ وہ شہریوں کو شفافیت کی فراہمی کے لیے ایکرووئل اکاؤنٹنگ اختیار کر یں۔ ایک رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ پبلک سیکٹر کی ایکوروئل اکاؤنٹنگ( accrual account) پر منتقلی سے ہی عوامی مفاد ات کو پورا کیا جا سکتا ہے۔ اس رپورٹ میں 30 ایسی اہم سفارشات بھی شامل کی گئی ہیں جن پر عملدرآمد کے ذریعے ایکرووئل (accrual) پر عمل درآمد بہتر بنایا جا سکتاہے۔عمدہ فیصلہ کرنے کے لیے درست معلومات درکار ہوتی ہیں۔ سرکاری فیصلوں کے مالی اثرات بھی ہوتے ہیں، لہٰذا حکومتی سرگرمیوں کے حقیقی اقتصادی پہلوؤں کو سمجھنے سے فیصلوں کے معیار میں اضافہ کیا جا سکتاہے۔ رپورٹ میں اس بات کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے کہ سال 2023ء تک اپنی مالی حالت کی رپورٹنگ ایکروئلز (accruals) کی بنیاد پرکرنے والے ممالک کی تعداد 37 سے بڑھ کر98 ہو جائے گی، یعنی 25 فیصد سے بڑھ کر 65 فیصد ہو جائے گی۔ یہ تخمینہ 150 ممالک کا سروے کرنے کے بعد لگایاگیا ہے۔

0 comments: