کراچی(کامرس رپورٹر)رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 7فیصد جبکہ برآمد میں 25فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جولائی تا مارچ 2019-20 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 37.03ملین ٹن تک بڑھ گئی جبکہ برآمد کا حجم 6.45ملین ٹن تک پہنچ گیا۔ سیمنٹ کی مقامی صنعت کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال میں شمالی ریجن کی صنعت کی مقامی فروخت 25.98ملین ٹن اور برآمدات 1.92ملین ٹن رہی ہے جبکہ جنوری ریجن کے کارخانوں کی مقامی فروخت 4.60ملین ٹن اور برآمد 4.53ملنی ٹن رہی ہے۔اس طرح جولائی تا مارچ 2019-20 کے دوران مجموعی فروخت 7 فیصد اضافہ سے 37.03ملین ٹن تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں شمالی ریجن کی مقامی فروخت 23.21ملین ٹن اور برآمد 1.99ملین ٹن رہی تھی۔اس طرح جنوری ریجن کی صنعت کی مقامی فروخت 6.25ملین ٹن اور برآمدات 2.14ملین ٹن رہی تھی۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی نو مہینوں کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت اور برآمد کا حجم 34.59ملین ٹن رہی تھی۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے 9مہینوں کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 30.58ملین ٹن جبکہ برآمدات 6.45ملین ٹن رہی ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں مقامی فروخت کا حجم 29.46 ملین ٹن اور برآمدات 4.13ملین ٹن رہی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ 2019-20 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 2.44 ملین ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment