اسٹاک ایکس چینج میں انڈیکس32464.23پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ~ The NTS News
The NTS News
hadith (صلی اللہ علیہ وسلم) Software Dastarkhān. دسترخوان. الفاظ کا جادو Stay Connected

Wednesday, April 22, 2020

اسٹاک ایکس چینج میں انڈیکس32464.23پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

مارکیٹ میں51.19فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو اتار چڑھائو کے بعد معمولی تیزی کا رجحان رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس41.40پوائنٹس کے اضافے سے32464.23پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ51.19فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمایے میں2ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،تاہم کاروباری حجم بھی پیر کے مقابلے میں41.38فیصد کم رہا ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے میپل لیف ،حیسکول پٹرو ل،ڈی جی خان سیمنٹ ،فوجی سیمنٹ ،ہم نیٹ ورک ،یونٹی فوڈز،حبیب بینک ،پاور سیمنٹ ،پاک پٹرولیم اورپاک الیکٹران کے شیئرز سرفہرست رہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بحرانی کیفیت اور اس کے نتیجے میں عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی رجحان کے زیر حصص فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس31892.20پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا،تاہم بعد ازاں سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری سے ریکوری آئی اور انڈیکس 32636پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا، بعد میں ایک بار پھر پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب مذکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب آگیا اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس41.40پوائنٹس کے اضافے سے32464.23پوائنٹس پر بند ہوا ،تاہم کے ایس ای30انڈیکس بھی7.19پوائنٹس کی کمی سے 14226.04پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس5.02پوائنٹس کے اضافے سے22886.89پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر336کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے172کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ136کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی اور28کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ،بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 2ارب2کروڑ44لاکھ روپے کے اضافے سے61کھرب 5ارب79کروڑ39لاکھ روپے ہوگئی۔بدھ کوحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 23کروڑ98لاکھ73ہزار شیئرز رہا جو منگل کے مقابلے میں9کروڑ92لاکھ81ہزارشیئرز کم ہے ۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے لحاظ سے انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت36.75روپے کے اضافے سے 526.75روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت24.43روپے کے اضافے سے6560روپے ہوگئی جب کہ نمایاں کمی کے لحاظ سے باٹا پاک کے حصص قیمت 101.75روپے کمی سے1448.75روپے اورسفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت49.99روپے کمی سے750.01روپے ہوگئی ۔

0 comments: