مکئی کی ایک لاٹ جس کی مالیت 2.493ملین روپے تھی کے سودے ہوئے
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل میں گزشتہ روز پی ایم ای انڈیکس 3,371کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، ا نرجی اور کوٹس کے7ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 29,049 رہی۔سب سے زیادہ سود ے سونے کے ہو ئے جن کی مالیت 3.068 ارب روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.213 ارب روپے ، ا ین ایس ڈی کیو کے سودوں کی مالیت 593.344 ملین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 446.764 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 392.421 ملین روپے ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 167.602 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 116.329 ملین روپے ، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 73.526 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 44.725 ملین روپے اور کاپر کے سودوں کی مالیت 9.632 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیز میں گندم کی ایک لاٹ جس کی مالیت 4.463ملین روپے اور مکئی کی ایک لاٹ جس کی مالیت 2.493ملین روپے تھی کے سودے ہوئے۔
0 comments:
Post a Comment