The NTS News: جنرل قمر جاوید باجوہ
The NTS News
hadith (صلی اللہ علیہ وسلم) Software Dastarkhān. دسترخوان. الفاظ کا جادو Stay Connected
Showing posts with label جنرل قمر جاوید باجوہ. Show all posts
Showing posts with label جنرل قمر جاوید باجوہ. Show all posts

Saturday, May 25, 2019

جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں، تمام اطراف سے خطے کو تصادم سے دور رکھنے کی کوششوں کی ضرورت ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے وزیرخارجہ جاوید ظریف کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات
 باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر بات چیت … ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔آئی ایس پی آر

 راولپنڈی(این ٹی ایس نیوز)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ تمام اطراف سے خطے کو تصادم سے دور رکھنے کی کوششوں کی ضرورت ہے۔ جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں،آرمی چیف جمعہ کو ایرانی وزیر خارجہ جاوید ظریف سے گفتگو کررہے تھے ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے وزیرخارجہ جاوید ظریف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، اور ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے، خطے کو تمام اطراف سے تصادم سے دور رکھنے کی کوششوں کی ضرورت ہے۔

Friday, March 8, 2019

مسلح افواج سمیت ہر شعبے میں خواتین کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

شہداء کے اہلخانہ سے تعلق رکھنے والی خواتین کا بھی بہت بڑا کردار ہے ، آرمی چیف کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ٹوئٹ 

راولپنڈی(این ٹی ایس رپورٹ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج میں خواتین بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں ۔ پاکستان کی عظیم خواتین ذمہ داری سے ملک کی ترقی میں پیش پیش ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے جمعہ کے روز خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا ۔ انہوں نے خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج میں بھی خواتین کا بھرپور کردار ہے ۔ یونیفارم میں خواتین مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں اس کے علاوہ خواتین مسلح افواج کے بھی مختلف شعبوں میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں ۔ خواتین آئی ٹی ، انجیئرنگ ، کمیونیکیشن ، میڈیکل ، قانون اور آئی ایس پی آر کا حصہ ہیں ۔ شہداء کے اہلخانہ سے تعلق رکھنے والی خواتین کا بھی بہت بڑا کردار ہے ۔ پاکستان کی عظیم خواتین ذمہ داری سے ملک کی ترقی میں پیش پیش ہیں ۔