بلوچ قوم کو آپ پہ فخر ہے. یار جان بلوچ تربت بلوچستان بلیدہ سے تعلق رکھنے والا خلائی مشن میں جانے والا دنیا کا پہلا بلوچ سائنس دان. ڈاکٹر یارجان نے ابتدائی تعلیم میٹرک تک لیاری کے وائٹ روز اسکول سے حاصل کی.
اب خلاء کی مشکلات زمین پر بیٹھ کر حل کی جاسکیں گی۔ پاکستانی
سائنسدان کا گرافین مادے کا تجربہ کامیاب ہوگیا۔ یورپ اور عرب میڈیا میں بھی ڈاکٹر
یار جان عبدالصمد کے چرچے ہونے لگے۔
پاکستانی سائنسدان ڈاکٹریارجان عبدالصمد کے تجربے نے یورپ میں تہلکہ
مچا دیا۔ خلائی جہازاب پاکستانی سائنسدان کی ایجاد کردہ نئی ٹیکنالوجی سے اڑا کریں
گے۔
گرافین مادے کا زمین کے بعد خلاء میں بھی پہلا تجربہ کامیاب
ہوگیا۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والےکیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدان نے زیرو گریویٹی
میں لوپ ہیٹ پائپ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
ڈاکٹر یار جان عبدالصمد کے مطابق گرافین لوپ ہیٹ پائپ اکیوپمنٹ کی ہیٹ اور خلاء کی کولنگ کو استعمال کرکے اکیوپمنٹ اور مشین کی کولنگ کرے گا۔ جو بغیر کسی پاور اور بغیر کسی الیکٹرک سٹی کے چلتا ہے۔
ڈاکٹر یار جان عبدالصمد کے مطابق گرافین لوپ ہیٹ پائپ اکیوپمنٹ کی ہیٹ اور خلاء کی کولنگ کو استعمال کرکے اکیوپمنٹ اور مشین کی کولنگ کرے گا۔ جو بغیر کسی پاور اور بغیر کسی الیکٹرک سٹی کے چلتا ہے۔
ڈاکٹر یار جان عبدالصمد کہتے ہیں کہ اسپیس اپلیکیشنز کے لیے بنایا گیا
گرافین لوپ ہیٹ پائپ بنا کسی تعطل کے پندرہ سال تک کے لیے کار آمد ہوگا۔ اس تضرنے
کے بعد اب مشینری کی خرابی کے باعث اسپیس کرافٹ غیر فعال نہیں ہوں گے۔
اگلے مرحلے میں ساؤنڈنگ راکٹس کے استعمال کا تجربہ کیا جائے گا جس کے
بعد ان تجربات کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن منتقل کیا جائے گا۔
0 comments:
Post a Comment